Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193068
Published : 11/4/2018 5:1

افغانستان میں داعش کا حملہ؛8 عام شہری جاں بحق

مغربی افغانستان میں داعشی دہشت گردوں نے حملہ کرکے 8 عام شہریوں کو ہلاک اور10 کو شدید زخمی کردیا۔

ولایت پورٹل:الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مغربی افغانستان میں داعشی دہشت گردوں نے حملہ کرکے 8 عام شہریوں کو ہلاک اور 10 کو شدید زخمی کردیا ہے،صوبہ ہرات کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک رکشے میں نصب بم پھٹنے سے کم ازکم 8 شہری جان کی بازی ہارگئے ہیں جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہیں،ترجمان نے مزید کہا کہ دھماکہ ایک پُر ہجوم بازار میں مسجد کے قریب کیا گیا ہے،دوسری طرف طالبان کے ترجمان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکہ داعشی دہشت گردوں نے کیا ہے،واضح رہے کہ  ہرات میں گزشتہ ماہ بھی ایک زور داردھماکہ ہوا تھا جس میں ایک عام شہری شہید اور 7 شدید زخمی ہوگئے تھے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12