Tuesday - 2018 April 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193069
Published : 11/4/2018 5:8

امریکہ میں تعینات پاکستانی سفارتی عملے پرامریکی پابندیاں

امریکہ نے پاکستانی سفارتی عملے کی نقل و حرکت محدود کرتے ہوئے ان پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ  نے پاکستانی سفارتی عملے کی نقل و حرکت محدود کرتے ہوئے ان پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق امریکہ نے پاکستانی سفارت کاروں کی نقل و حرکت کے لیے نیاضابطہ اخلاق تیار کرلیا ہے جس کے تحت پاکستانی سفارتی عملے کو 45 کلومیٹر کے علاقے تک محدود کردیا گیاہے،اطلاعات کے مطابق  یکم مئی سے پاکستانی سفارت کار سفارت خانے اور قونصل خانوں سے 45 کلو میٹر سےدور جانے کے لیے اجازت لینے کے پابند ہوں گے جب کہ سفارت کاروں کو اپنی رہائش بھی 45 کلو میٹر کے اندر رکھنا ہوگی۔ پاکستانی سفارت کار  یکم مئی سے نئے ہدایت نامے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گےجب کہ اس پابندی سے پاکستانی سفارتی عملے کو کام میں نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 April 24