Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193083
Published : 11/4/2018 19:36

امام کاظم(ع) کی شہادت کے موقع پر دسیوں لاکھ زائر کاظمین پہونچے

انہوں نے امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر پہونچنے والے زائرین کی تعداد کو گذشتہ سالوں سے زیادہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس سال ۲۵ رجب کو ایک کروڑ لوگ پورے عراق سے پیدل چل کر کاظمین پہونچ رہے ہیں۔جبکہ دیگر ممالک سے شرکت کرنے والوں کی صحیح تعداد کے بارے میں ہمارے پاس دقیق آنکڑے نہیں ہیں۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق حرم مطہر کاظمین شریفین کے ترجمان شیخ عدی کاظمی نے اطلاع دی ہے کہ حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر دسیوں لاکھ زائر پا پیادہ چل کر کاظمین پہونچ رہے ہیں ۔
انہوں نے امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر پہونچنے والے زائرین کی تعداد کو گذشتہ سالوں سے زیادہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس سال ۲۵ رجب کو ایک کروڑ لوگ پورے عراق سے پیدل چل کر کاظمین پہونچ رہے ہیں۔جبکہ دیگر ممالک سے شرکت کرنے والوں کی صحیح تعداد کے بارے میں ہمارے پاس دقیق آنکڑے نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام ۷ شعبان سن ۱۲۸ ہجری کو ابواء میں پیدا ہوئے اور سن ۱۴۸ ہجری میں اپنے بابا امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے بعد منصب امامت پر فائز ہوئے آپ نے مسلسل ۳۵ برس تک مسلمانوں کی ہدایت کا فریضہ سر انجام دیا اور اس راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہ کیا ،اور آخر کار ۲۵  رجب ۱۸۳ ہجری میں  عباسی خلیفہ ہارون رشید کے حکم سے قید خانہ میں زہر دغا سے شہید کردیئے گئے بعد شہادت آپ کے جنازے کو بغداد کے پل پر رکھ دیا گیا کہ شیعوں تمہارا امام فوت ہوگیا ہے۔
اپنے امام سے پیمان وفا کے لئے ہر سال لاکھوں چاہنے والے آپ کے مرقد پر حاضر ہوتے ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18