Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193090
Published : 12/4/2018 9:3

الجزائر میں فوجی طیارہ گر کر تباہ؛257 افراد ہلاک

الجزائر میں فوجی اڈے کے قریب فوجی مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے کے 10 افراد سمیت 257 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الجزائر میں فوجی اڈے کے قریب فوجی مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 257 افراد ہلاک ہوگئے ہیں،الجزائر ذرائع کے مطابق یہ ایک فوجی مسافر بردار طیارہ تھا جو الجزائر کے دارالحکومت کے نزدیک گر کر تباہ ہوا،اے ایف پی کے مطابق طیارہ الجزائر کے صوبے بلیدا میں گر کر تباہ ہوا، جس میں 247 فوجی اور عملے کے 10 افراد سوار تھے،اطلاعات  مطابق الجزائر کے دارالحکومت سے 20 میل کی دوری پر فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے نے ملٹری بیس کے نزدیک ایئرپورٹ بوفارک سے پرواز بھری تھی کہ اچانک گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 257 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں،واضح  رہے کہ 2014 میں بھی الجزائر کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 103 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جو ملکی تاریخ کا بدترین فضائی حادثہ تھا۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13