Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193092
Published : 12/4/2018 9:26

صنعا محفوظ نہیں تو ریاض کی بھی خیر نہیں؛سعودی وزارت دفاع پر یمن کا میزائل حملہ

نہتے،مظلوم اور پابرہنہ یمنیوں ریاض پر کئی میزائل فائر کرکے ثابت کردیا ہے کہ اگر یمن کا دارالحکومت صنعا محفوظ نہیں توسعودی عرب کا دارالحکومت ریاض بھی محفوظ نہیں رہےگا۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے نہتے ، مظلوم  اور پابرہنہ عربوں نے سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ شاہ سلمان کی جارحیت اور بربریت کا منہ توڑجواب د یتے ہوئے ریاض پر کئی میزائل فائر کرکے ثابت کردیا ہے کہ اگر یمن کا دارالحکومت صنعا محفوظ نہیں تو سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض بھی محفوظ نہیں رہےگا،اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی وزارت دفاع پر میزائل داغا ہے جس نے اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا ہے،یمنی فورسز نے جیزان میں بھی ملک عبداللہ اقتصادی شہر پر  میزائل  بدر 1 حملہ کیا ہے جس کے نتیجے متعدد سعودی فوج ہلاک ہوگئے ہیں۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19