Tuesday - 2018 April 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193093
Published : 12/4/2018 9:36

کراچی میں10 شرپسند عناصر گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرکے ٹارگٹ کلرسمیت 10 شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ولایت پورٹل:ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نیو کراچی ،ایف بی صنعتی ایریا اور عزیزآباد پولیس نے متحدہ لندن کے ٹارگٹ کلر زاہد اقبال ،ڈکیت گینگ کی 2خواتین شیزا اور عائشہ اور دیگر 6ڈکیت بلال ،طلحہ پاشا، تنویر،راغب،ساجد عل،سراج الدین ،فاتم علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 6پستول 4موٹر سائیکل برآمد کیے ہیں،نیو کراچی پولیس نے متحدہ لندن کے ٹارگٹ کلر زاہد اقبال کو گرفتار کر کے ایک پستول اور ایک دستی بم برآمد کیا،ملزم قتل کی وارداتیں کرتا تھا ،ملزم نے دوران تفتیش 19سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن میں سے 13قتل اس نے خود کیے ہیں۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 April 24