Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193132
Published : 14/4/2018 10:45

امریکی حملوں کے خلاف شامی عوام کا زبردست احتجاج

شام پرامریکہ، برطانیہ اور فرانس کے حملوں کی جہاں عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے وہیں شامی عوام بھی سڑکوں پر نکل آئے۔

ولایت پورٹل:شام کے بہادر، نہتے اور غیور عوام نے آج صبح دمشق کی سڑکوں پر نکل کر شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جارحیت کی مذمت کی اور احتجاج کیا،مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں شام کے جھنڈے تھے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے خلاف نعرے لگائے اور شام پر حملے کو انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا،شامی مظاہرین نے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے شام کے خلاف ہر قسم کی جارحیت میں شام کی فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے پر تاکید کی،شام کے دارالحکومت دمشق میں آج صبح ہونے والے مظاہرے نے دکھا دیا کہ شامی عوام دشمن کے خلاف متحد ہیں اور انہوں نے اپنے اتحاد و یکجہتی سے جس طرح داعش اور جبھۃ النصرہ جیسے دہشتگرد گروہوں کو شکست دی اس بار ان کے حامی ممالک کو بھی شکست سے دوچار کریں گے،واضح رہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے مقامی وقت کے مطابق آج صبح 4 بجے شام پر میزائلی حملہ کیا،جس پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23