Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193139
Published : 15/4/2018 4:23

شام پر حملہ دوما میں دہشت گردوں کی شکست کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش ہے:حزب اللہ

شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کا سہ فریقی حملہ شام کی قومی حاکمیت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔


ولایت پورٹل: العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے شام پر امریکی فرانسیسی اور برطانوی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کا سہ فریقی حملہ شام کی قومی حاکمیت اور بین الاقوامی قوانین کی  کھلی خلاف ورزی ہے،حزب اللہ نے شامی حکومت کی ایک بار پھر حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امریکی اہداف کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دی جائے گي،حزب اللہ کا کہنا ہے کہ  امریکہ نے دوما میں وہابی دہشت گردوں کی شکست کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش کی ہے،حزب اللہ کا کہنا ہے کہ شام پر کیمیائی ہتھیاروں کا الزام غلط، بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21