Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193140
Published : 15/4/2018 4:30

پاکستان کا بابر میزائل کا کامیاب تجریہ

بابر میزائل ویپَن سسٹم ون بی 700 کلو میٹر کے فاصلے تک زمین اور سمندر میں ’جی پی ایس‘ نیوی گیشن کی غیر موجودگی میں بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ولایت پورٹل:پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مقامی طور پر تیار کئے گئے ’بابر‘ کروز میزائل کی رینج میں اضافہ کر کے اس کا کامیاب تجربہ کر لیا،تفصیلات کے مطابق جدید ایروڈائنامکس اور ایوونکس کا شاہکار یہ میزائل ’بابر ویپَن سسٹم ون بی‘ 700 کلو میٹر کے فاصلے تک زمین اور سمندر میں ’جی پی ایس‘ نیوی گیشن کی غیر موجودگی میں بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،بابر میزائل 2005 میں تیار کیا گیا تھا جس کے بعد اس میں اب تک کئی خصوصیات شامل کی جاچکی ہیں،کم اونچائی پر پرواز کرنے والا بابر کروز میزائل اسٹیلتھ خصوصیات کا بھی حامل ہے اور مختلف اقسام کے دھماکا خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے،ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اسٹریٹجک پلان ڈویژن، چیئرمین نیسکام، دیگر اعلیٰ حکام، سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل تجربہ دیکھا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی،صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16