Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193141
Published : 15/4/2018 4:35

صیہونی فوج کے ہاتھوں مزید 4 فلسطینی جوان شہید

صیہونی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر توپخانوں سے حملہ کرکے کم سے کم چار فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
ولایت پورٹل:فلسطینی ذرائع نے خبردی ہے کہ صیہونی فوج کے توپخانوں نے غزہ کے علاقے رفح میں فلسطینیوں پر گولہ باری کرکے کم سے کم چار فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا ،فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ان  شہدا میں سے دو کے جنازے اسپتال منتقل کردئےگئے ہیں جبکہ باقی دو فلسطینیوں کے جنازوں کی تلاش جاری ہے،گذشتہ تیس مارچ کو فلسطینیوں کے واپسی مارچ  پر ہوئے صیہونی فوج کے حملے کے بعد سے فلسطینیوں کے پر امن مظاہروں پر صیہونیوں کے حملے بدستور جاری ہیں جن میں اب تک انتالیس فلسطینی شہید اور چار ہزار دیگر زخمی ہوچکے ہیں –
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23