Tuesday - 2018 April 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193144
Published : 15/4/2018 4:56

شام پر حملہ دہشت گردوں کی حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے:ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام کے صدر بشار اسد سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک شام ميں آشکارا دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں اور شام پر حملہ دہشت گردوں کی حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام کے صدر بشار اسد سے ٹیلیفون پر گفتگو میں شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے مجرمانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک شام ميں آشکارا دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں اور شام پر حملہ دہشت گردوں کی حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے،صدر حسن روحانی نے اسلامی اور عرب ملک شام پر مغربی ممالک کی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ شام میں وہابی دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے،حسن روحانی نے کہا کہ  دہشت گردوں کو شام میں تاریخی شکست کا سامنا ہے اور امریکہ  کھل کر دہشت گردوں کی حمایت پر اتر آیا ہے،شام کے صدر نے بھی اس گفتگو میں امریکی اور مغربی ممالک کے حملوں کی مذمت کی اور  ایران و روس کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 April 24