Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193146
Published : 15/4/2018 5:5

طالبان نے کابل کو اندھیرے میں ڈبودیا

طالبان نے ازبکستان اور تاجیکستان سے افغانستان بجلی کی ترسیل کے ایک بڑے کھمبے کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ولایت پورٹل:افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق طالبان  نے ازبکستان اور تاجیکستان سے  بجلی کی ترسیل کے ایک بڑے کھمبے کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے،اطلاعات  کے مطابق طالبان نے ایک بار پھر بیرون ممالک سے آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو نشانہ بنایا ہے ،طالبان دہشت گردوں نے بغلان صوبے میں بجلی ترسیل کے ایک بڑے کھمبے کو اڑا دیا جس سے بیرون ممالک سے فراہم ہونے والی بجلی معطل ہوگئی،بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے افغان دارالحکومت کابل اندھیرے میں ڈوب گیا جب کہ کئی دیگر صوبے بھی متاثر ہوئے ہیں،حکام کا کہنا ہے  بجلی نہ ہونے سے معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئے ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے،افغان حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی سپلائی کو بحال کرنے کے لیے انجینئرز اور دیگر اداروں کی ٹیمیں متعلقہ مقام کی جانب روانہ کردی گئی ہیں جہاں مرمت کام جلد از جلد مکمل کرکے بجلی بحال کردی جائے گی۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23