Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193171
Published : 16/4/2018 4:25

شام پر ہونے والے حملہ کے خلاف یونان میں مظاہرہ

یونان میں ہزاروں افراد نے شام پر امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کے مجرمانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے پرچم کو نذر آتش کیا ۔
ولایت پورٹل: ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق یونان میں ہزاروں افراد نے شام پر امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کے مجرمانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے پرچم کو آگ لگا دی،یونانی مظاہرین نے دارالحکومت ایتھنز کے مرکزی اسکوائر سینٹا گما پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کے خلاف نعرے لگائے اور امریکی پرچم کو نذر آۃش کیا،مظاہرین نے ایسے پلاکارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہواتھا کہ " امریکی حکام عوام کے قاتل"  ہیں۔ مظاہرین کا کنہا تھا کہ امریکہ جھوٹ بول کر دوسرے ممالک کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتا ہے،مظاہرین نے امریکہ کی حمایت کرنے والے ممالک کی بھی مذمت کرتے ہوئے انھیں امریکی جرم میں شریک قراردیا۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23