Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193173
Published : 16/4/2018 5:37

امریکی دہشتگردی کھل کر سامنے آگئی ہے:سید مقتدا صدر

شام پر حالیہ جارحیت سے امریکی دہشت گردانہ پالیسی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

ولایت پورٹل:عراق کی صدر تحریک کے سربراہ 'سید مقتدا صدر' نے شام پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر حالیہ جارحیت سے امریکی دہشت گردانہ پالیسی کھل کر سامنے آ گئی ہے،انہوں نے اس حملے کے رد عمل میں عراق میں مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عراق کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں امریکہ کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی،انہوں نے ان مظاہروں میں عراق کے شیعہ سنی اور مختلف آسمانی ادیان کے پیروکاروں کی شرکت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مظاہروں کے ذریعہ دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم امریکی جارحیت کے سامنے خاموش نہیں رکھ سکتے،انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ مظاہروں میں بھرپور انداز میں شرکت کریں اور شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے عراقی جھنڈے کے ساتھ شامی جھنڈے بھی اٹھائیں.
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21