Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193176
Published : 16/4/2018 5:3

پاکستانی سپریم کورٹ کے ججج کی رہائش گاہ پر دہشتگردانہ حملہ

پاکستانی سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے۔

ولایت پورٹل:ڈان کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے،ذرائع کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی لاہور میں رہائش گاہ پر گزشتہ رات اور آج صبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، سپریم کورٹ  کے ترجمان کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر دورہ کیا اور فائرنگ کے واقعے کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن نواز شریف اور ان کے اہلِ خانہ کے خلاف پانامہ پیپرز کیس کی سماعت کرنے والے پانچ رکنی بینچ کا حصہ تھے،جسٹس اعجازالاحسن سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما پیپز کیس کے حتمی فیصلے کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنسز کی کارروائی کے نگراں جج بھی ہیں۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20