Monday - 2018 july 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193178
Published : 16/4/2018 10:25

شام پر حملہ کی وجہ سے صیہونی حکام تشویش کا شکار

ایران اور روس کی طرف سے شام پر امریکی حملہ کے ممکنہ جواب کی وجہ سے صیہونی حکام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔
ولایت پورٹل:اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  شام پر امریکہ، برطانیہ  اور فرانس کی جارحیت کے بعد صیہونی حکام کی نیندیں اڑی ہوئی ہوئی ہیں کہ نہ جانے کب ایران یا روس کی طرف سے اس حملہ کے جوب میں حملہ ہوجائے، صہیونی اخبار ہارٹز نے لکھا ہے کہ اس حملہ کے بعد روس شام کی  جدید ترین ائیر کرافٹ ٹیکنالوجی سے لیس کرے گا جس کی وجہ سے لبنان کی فضائی حدود  میں اسرائیلی طیاروں کو حطرہ لاحق ہوسکتا ہے ، ادھر حالیہ دنوں شام میں ہونے والی صیہونی جارحیت کے نتیجہ میں  کچھ ایرانی فوجی مشیر شہید ہوگئے تھے جس کے بعد ایران نے کہا تھا کہ ہم اس حملہ  کا جواب دیں گے ، اس دھمکی کے بعد بھی صیہونیوں کو ایران کی طرف سے بھی کافی حد تک خطرات  لاحق ہیں۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 july 23