Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193197
Published : 17/4/2018 4:21

ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارت کے لیے نااہل ہیں:ایف بی آئی کے سابق سربراہ

امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اخلاقی طور پر نااہل قرار دے دیا۔
  • ولایت پورٹل:رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اخلاقی طور پر نااہل قرار دے دیا،امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارت کے لیے نااہل ہیں کیونکہ وہ خواتین کو محض گوشت کا ٹکرا سمجھتے ہیں، ٹرمپ کے نزدیک سچائی کی خاص اہمیت نہیں، وہ مسلسل جھوٹ بولتے رہتے ہیں اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بھی بنتے ہیں،جیمز کومی نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ ٹرمپ دماغی طور پر نااہل ہیں یا وہ ڈیمنشیا (دماغی تنزلی) کے مرض میں مبتلا ہیں، میرے خیال سے وہ طبی طور پر نہیں بلکہ اخلاقی طور پر صدر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں،جیمز کومی نے امریکی صدر کا غنڈوں کے سرغنہ سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنے وفاداروں سے گھرے رہتے ہیں، کومی نے ڈونلڈ کی برطرفی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا عہدے سے ہٹایا جانا شہریوں کو بے لگام کر دے گا،ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز کومی کو انتہائی جھوٹا شخص قرار دیا ہے،واضح رہے کہ ٹرمپ نے جیمز کومی کو گذشتہ سال عہدے سے برطرف کردیا تھا جس کے بعد یہ ان کا پہلا انٹرویو ہے۔
  • مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18