Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193198
Published : 17/4/2018 4:29

یمن پر آل سعود کی جارحیت جاری؛متعدد عام شہری شہید

ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہےکہ سعودی عرب یمن میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے۔


ولایت پورٹل:المیسرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ کے علاقے العطن میں ایک گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک یمنی بچہ شہید اور اس کی والدہ اور بہن زخمی ہو گئیں،رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ حجہ کے علاقے الابطح میں سعودی فوج نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارشوہر اوربیوی شہید ہو گئے،جبکہ 2 یمنی شہری سعودی عرب کی سرحدی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہو گئے،انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے،یاد رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نہتے یمنی مسلمانوں پر بے دریغ ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے،کلسٹر بموں میں شامل دھماکہ خیز مواد کے حامل اجزا، ایک بڑے علاقے میں پھیل جاتے ہیں اور اکثر اوقات وہ پھٹ نہیں پاتے جو پھر بعد میں بارودی سرنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور جنگ کے بعد بھی عام شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20