Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193199
Published : 17/4/2018 4:37

عراق میں عالمی شیطانی طاقتوں کے خلاف مظاہرے

عراقی عوام نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا وہ شام پر ہونے والے حملوں کی بھرپور مذمت کرے۔
ولایت پورٹل:بغداد سمیت عراق کے دسیوں شہروں میں ہزاروں شہریوں نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور بین الاقوامی برادری سے امریکا کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ،السومریہ نیوز کے مطابق عراق بھرکے مختلف شہروں میں ہزاروں شہریوں نے اسلامی ملک شام پر امریکی میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شیطانی قوتوں کے خلاف سخت نعرہ بازی کی،بغداد میں«التحریر» اسکوائر پر سب سے بڑا اجتماع ہوا جہاں شام پر امریکی حملے نامنظور کے نعرہ لگائے گئے،مظاہرین کی بڑی تعداد نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مخالف نعرے درج تھے،مقتدی الصدر کے ہزاروں حامیوں نے بغداد میں شام پر امریکی حملے کی مذمت کی اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا اس قسم کے حملوں کی بھرپور مذمت کرے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18