Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193203
Published : 17/4/2018 4:57

جنوبی افغانستان میں غیرملکی افواج کا حملہ؛8 عام شہری جاں بحق

طالبان کا کہنا ہے کہ افغان اور غیرملکی اہلکاروں کے حملے میں مارے جانے والے تمام افراد عام شہری ہیں۔

ولایت پورٹل:نن تکی آسیا کی رپورٹ کے مطابق افغان فورسز اور غیرملکی اہلکاروں نے صوبہ ہلمند کے علاقے «نهرسراج» میں کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم 8 عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں،مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان اور غیرملکی افواج کے مسلح اہلکاروں نے«نهرسراج» نامی شہر میں چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی،دوسری طرف افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 24 مسلح افراد مارے گئے ہیں،طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان اور غیرملکی اہلکاروں کے حملے میں مارے جانے والے تمام افراد عام شہری ہیں،واضح رہے کہ رواں ہفتے مشرقی اور مغربی افغانستان میں غیرملکی افواج کے حملوں میں درجنوں افغان شہری ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19