Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193204
Published : 17/4/2018 5:6

شام پر امریکا اور اسکے اتحادیوں کا حملہ بین الاقو امی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے:علامہ سید ساجد علی نقوی

منصوبہ بندی کے تحت مختلف حربوں اور منفی و بے بنیاد پروپیگنڈے کو جواز بناکر شام پر حملہ نہ صرف بین الاقو امی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بلکہ سفارتی اور اخلاقی آداب کے بھی منافی اقدام ہے۔
ولایت پورٹل:اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شام پر امریکا اور اسکے اتحادیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس ظلم اور بربریت پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے،رپورٹ کے مطابق،علامہ ساجد نقوی نے شام امریکی اور اس کے شیطانی اتحادیوں کے حملوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت مختلف حربوں اور منفی و بے بنیاد پروپیگنڈے کو جواز بناکر شام پر حملہ نہ صرف بین الاقو امی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بلکہ سفارتی اور اخلاقی آداب کے بھی منافی اقدام ہے،انہوں نے کہا انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اتحادی افواج کے حالیہ حملے سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں جس کے تدارک کے لئے عالمی امن و انصاف کے ضامن اداروں،اقوام متحدہ اور خاص طور پر اسلامی سربراہی تنظیم کو فوری سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23