Monday - 2018 july 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193206
Published : 17/4/2018 5:43

دلی میں روہنگیا پناہ گزین مسلمانوں کا واحد کیمپ نذر آتش

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں روہنگیا پناہ گزینوں کا ایک ہی کیمپ تھا وہ بھی اتوار کی صبح خاکستر پایا گيا ۔
ولایت پورٹل:دہلی کے کنچن کنچ علاقے میں دو سو سے زیادہ روہنگيا تقریبا 50 جھونپڑیوں میں رہتے تھے جو اتوار کی صبح جل کر خاکستر ہو گئی تھی۔ اس میں کسی کے مرنے کی خبر نہیں ہے البتہ ایک شخص کو زخم آئے ہیں مقامی افراد کے مطابق وہاں صبح تین بجے آگ لگی،رپورٹ کے مطابق'وہاں 230 سے زیادہ افراد رہتے تھے اور سب کچھ خاک میں مل گیا جھگیوں کا نام و نشان باقی نہیں رہا ،کولر کے بکسے، بالٹیاں، جلے ہوئے برتن، چھوٹے سلینڈر جیسے دھات کی چیزوں کے علاوہ کچھ نہیں بچا،ایک مقامی سماجی رضاکار اویس زین العابدین نے بتایا کہ روہنگیا ڈرے ہوئے ہیں اور وہ کھل کر یہ نہیں بتا پا رہے ہیں کہ آگ باہر سے آکر کسی نے لگائی تھی،زین العابدین روہنگیا کے معاملے میں سپریم کورٹ میں عرضی گزار بھی ہیں،انھیں خدشہ ہے کہ یہ آگ سازش کا نتیجہ ہے،وہ کہتے ہیں کہ 'ان روہنگیا پناہ گزینوں کے پاس باقاعدہ اقوام متحدہ کے کارڈ اور طویل مدتی ویزا بھی ہے لیکن سب اس آگ میں جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔
بی۔بی۔سی





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 july 23