Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193225
Published : 17/4/2018 18:44

امام حسین(ع) نے ایک واجب کو ادا کرنے کے لئے قیام کیا: رہبر انقلاب

امام حسین علیہ السلام نے ایک واجب کو ادا کرنے کے لئے قیام کیا، تاریخ کا کوئی مسلمان اس واجب سے بری نہیں ہے، اس واجب کا مطلب یہ ہے کہ جب مسلمان یہ دیکھیں کہ اسلامی معاشرہ کا نظام فساد و خرابی سے دوچار ہے اور اس بات کا خوف ہے کہ اسلام کے احکام کلی طور پر تبدیل ہوجائیں گے تو ایسی صورت میں ہر مسلمان کو قیام کرنا چاہیئے.

ولایت پورٹل: امام حسین علیہ السلام نے ایک واجب کو ادا کرنے کے لئے قیام کیا، تاریخ کا کوئی مسلمان اس واجب سے بری نہیں ہے، اس واجب کا مطلب یہ ہے کہ جب مسلمان یہ دیکھیں کہ اسلامی معاشرہ کا نظام فساد و خرابی سے دوچار ہے اور اس بات کا خوف ہے کہ اسلام کے احکام کلی طور پر تبدیل ہوجائیں گے تو ایسی صورت میں ہر مسلمان کو قیام کرنا چاہیئے۔ البتہ اس مناسب وقت پر جب یہ سمجھے کہ اس قیام کا اچھا نتیجہ برآمد ہوگا۔ اس کے شرائط میں سے زندہ رہنا، قتل ہوجانا اذیت و آزار نہ ہونا، یہ شرائط کا جز نہیں ہے لہٰذا امام حسین علیہ السلام نے قیام کیا اور عملی طور پر اس واجب کو انجام دیا تاکہ سب کے لئے ایک درس ہوجائے۔

۹ جون ۱۹۹۵ کے ایک خطاب سے اقتباس
 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19