Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193230
Published : 18/4/2018 4:32

شام میں صیہونیوں کا میزئل حملہ ناکام

شامی ائیرڈیفنس سسٹم نے حمص کے الشعیرات ائربیس پر ہونے والےاسرائیلی میزائل حملے کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا ہے۔

ولایت پورٹل:شام سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شام کے صوبہ حمص پر اسرائیل نے میزائلوں سے حملہ کیا ہے جسے شام کے دفاعی سسٹم نے فضا میں ہی ناکام بنا کر فائر کئے گئے تمام 12 بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ بنادیا ہے،اطلاعات کے مطابق یہ میزائل حملہ الشعیرات کے فوجی ہوائی اڈے اور الضمیرنامی فوجی مرکز پر کیا گیا تھا جسے شام کے Amm اینٹی میزائل نظام نے فضا میں منہدم کرکے مکمل طور پر ناکام بنادیا،دوسری طرف شام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی حکومت نے جولان کی پہاڑیوں پر اپنی افواج کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے ہائی الرٹ کردیا ہے،واضح رہے کہ اسرائیل نے شام پر گزشتہ ہفتے بھی میزائل حملہ کیا تھا، صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے شام کے شہر حمص میں شامی فوج کے ایئر بیس پر میزائل سے حملہ کیا ہے،اسرائیلی وزیرجنگ اویگدر لیبرمین نے اپنے ایک انٹرویو میں گزشتہ ہفتے شام کے شہر حمص میں شامی فضائیہ کے اڈے پر میزائل حملے میں اسرائیل کے رول کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی طیارے حمص میں شام کے فضائی اڈے پر حملہ کرنے کے بعد واپس لوٹ آئے،اس سے پہلے روسی وزارت دفاع نے بھی اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کے دو جنگی طیاروں نے  گزشتہ ہفتے پیر کی صبح شام کے شہر حمص کے قریب شامی فضائیہ کے اڈے اور ٹی فور ایئر بیس پر حملہ کیا ہے،خیال رہے کہ حمص میں ٹی فور فوجی اڈے پر گزشتہ پیر کی صبح میزائلوں سے حملہ کیا گیاتھا اس حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئےتھے،یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی صیہونی حکومت نے دہشت گردوں کی حمایت میں شام میں کئی فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے تھے اور شامی فوج نے اس دوران اسرائیل کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا تھا-
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15