Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193232
Published : 18/4/2018 4:44

کراچی میں 6 سالہ بچی کےساتھ زیاتی کے بعد قتل

پاکستان کے شہر کراچی کے منگھوپیر علاقہ میں 6 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔

ولایت پورٹل:پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی کے منگھوپیر کی رہائشی 6 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا،اطلاعات  کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کچرا کنڈی سے ملنے والی بچی کی شناخت ہوگئی ہے،پولیس کے مطابق بچی کی شناخت رابعہ کے نام سے ہوئی ، عمر 6 سال اور بلوچ پاڑہ کی رہائشی ہے،بچی کے والد کے بیان کے مطابق رابعہ  15 اپریل کو گھر سے کھیلنے کے نکلی اور اس کے بعد لاپتہ ہوگئی،والد نے اورنگی ٹاؤن میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرا کے 3 افراد کو نامزد کیا۔ تاہم آج علی الصبح بچی کی لاش کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی جس کے بعد لواحقین کی جانب سے ایم پی آر کالونی میں احتجاج شروع کردیا گیا تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے،مشتعل مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا،ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا  ہے کہ بچی کے والد لاش لے جانا چاہتے ہیں لیکن سیاسی کارکنان احتجاج جاری رکھنے کے لئے بچی کے لواحقین کو مجبور کررہے ہیں،ایس ایس پی کے مطابق بچی کے والد کی جانب سے نامزد کئے گئے 3 ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کرکے ڈی این اے سیمپل لئے جاچکے ہیں تاکہ رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوسکے،  جب کہ ملزمان کے ایک اور ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16