Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193233
Published : 18/4/2018 4:49

افغانستان کے خلاف جنگ میں امریکہ کا ساتھ دینا پاکستان کی بہت بڑی غلطی تھی:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ افغان جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے سے متعلق حکومت پاکستان کا فیصلہ بالکل غلط رہا ہے۔

ولایت پورٹل:عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے کا پاکستانی حکام کا فیصلہ غلط تھا جبکہ اس جنگ میں پاکستانی فوج کو زبردستی بھیجا گیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ہی نکالا جاسکتا ہے،انہوں نے افغانستان سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات اور  پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ، افغانستان کی تاریخ نہیں جانتے،عمران خان نے کہا کہ امریکا نے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں عام شہریوں کو بے پناہ نقصان پہنچایا اور ساتھ ہی افغان جنگ میں پاکستان کی شرکت سے ملک کو شدید نقصان پہنچا ہے،انہوں نے پاکستان کے لئے امریکی امداد کے بارے میں کہا کہ امریکا جو امداد ہمیں دیتا ہے وہ ہمارے نقصانات کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15