Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193240
Published : 18/4/2018 8:18

عرب ممالک امریکہ کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں:ٹرینڈ نیوز

ٹرینڈ نیوز نے اپنے ایک تجزیہ میں لکھا ہے کہ کویت سے امریکہ کا عراق پر حملہ کرنا یہ عندیہ ہے کہ ضرورت پڑنے پر امریکہ عرب ممالک میں موجود اپنے فوجی اڈوں کو خود انھیں ملکوں کے خلاف استعمال کرسکتا ہے ۔

ولایت پورٹل:آزربائجان  کی ٹرینڈ نیوز ، نیوز ایجنسی نے اپنے ایک سیاسی تجزیہ میں لکھا ہے کہ  مغربی ایشیا میں اتنی زیادہ امریکی فوجیں موجود ہیں  کہ یہ علاقہ امریکہ کا فوجی ٹریننگ سنٹر لگتا ہے ، تجزیہ میں آیا ہے کہ ایک محاورہ ہے ’’ جو مغربی ایشیا پر مسلط ہوا سمجھو پوری دنیا  پراس کا قبضہ ہوگیا‘‘ لیکن افسوس ناک بات یہ ہے کہ  مغربی ایشیا کے ممالک اس حساس  پوئنٹ کو سمجھنے سے قاصر ہیں اور ایران وعرب جیسے فضول موضوع میں الجھے ہوئے ہیں  جس کی وجہ سے آج امریکہ کے ہاتھوں یرغمال بن کر رہ گئے ہیں ، قابل ذکر ہے کہ صرف کویت میں امریکی ائر بیس ’’دوحہ کیمپ‘‘ میں 10 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں ، اسی بیس سے عراق پر حملہ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارت میں 5 ہزار ، شام میں 2ہزار جبکہ بحرین میں  تو  پورا امریکی بحری بیڑا موجود ہیں ، تعجب تو اس بات پر ہے کہ یہی عرب ممالک جس امریکہ کو اپنا محافظ اور مسیحا سمجھتے ہیں انھیں نہیں معلوم  کہ ان کے ملکوں میں اتنے وسیع پیمانہ پراس کی موجودگی  سب سے پہلے خود انھیں کے لیے خطرہ ہے  کیوں کہ یہ ضرورت پڑنے پر اپنے فوجی اڈوں کو خود انھیں ممالک کے خلاف استعمال کر سکتا ہے  جیسا کہ اس نے عراق کے سلسلہ میں اس نے کر کے بھی دکھا یا ہے



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16