Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193247
Published : 18/4/2018 16:9

داعش کس کی ایجاد؟رہبر انقلاب کی زبانی

انہیں لوگوں نے صدام جیسے مجرم کی حمایت کی تھی۔ یہ ایسے لوگوں کے قطعی مخالف نہیں ہیں۔ یہ لوگ اپنے عالمی استعمار اور ڈکٹیٹر شپ اور اپنے مفاد کے حصول کی خاطر وارد میدان ہوجاتے ہیں اور دوسروں پر ڈکٹیڑ ہونے کا الزام لگاکر خطے کو تباہ حال بنا ڈالتے ہیں جبکہ یہ لوگ خود عالمی ڈکٹیٹر ہیں۔ اور ہم اس وجہ سے شام اور مغربی ایشاء میں موجود ہیں چونکہ اس خطے میں ظلم کے مقابل مقاومت اور مزاحمت کی تحریک پائی جاتی ہے۔ اسی سبب ہم وہاں گئے۔


ولایت پورٹل:
وہی لوگ کہ جو کل تک داعش کی حمایت کررہے تھے اور آشکارا و مخفی طور پر اس کا دفاع کرتے تھے لیکن اچانک آج یہ دعوٰی کرتے نظر آرہے ہیں کہ انہوں نے اس سے مقابلہ کیا اور اسے شکست دی۔یہ سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔داعش کی شکست میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں تھا۔اور ایک بیان میں امریکی صدر یہ کہتے ہیں کہ ہم نے شام میں داعش کو شکست دی ہے! یہ واضح اور اور آشکارا طور پر جھوٹ بول رہے ہیں۔  
کیا یہ وہی لوگ نہیں ہیں جنہوں نے داعش کو وجود بخشا ،سعودی اور سعودی جیسوں کی دولت کے سہارے جنہوں نے ان خبیثوں تیار کیا اور شامی و عراقی قوم  پر مسلط کردیا لیکن مقاومت نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے جم کر مقابلہ کیا اور ان دونوں ملکوں کو برباد ہونے سے بچا لیا۔
آپ دیکھ رہے ہیں کہ ہر روز یمن پر بم برسائے جارہے ہیں لیکن یہ لوگ ان کی حمایت کرتے ہیں ۔دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں لیکن یہ ان ظالموں کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں اور ان کی مدد بھی کرتے ہیں ۔
انہیں لوگوں نے صدام جیسے مجرم کی حمایت کی تھی۔ یہ ایسے لوگوں کے قطعی مخالف نہیں ہیں۔ یہ لوگ اپنے عالمی استعمار اور ڈکٹیٹر شپ اور اپنے مفاد کے حصول کی خاطر وارد میدان ہوجاتے ہیں اور دوسروں پر ڈکٹیڑ ہونے کا الزام لگاکر خطے کو تباہ حال بنا ڈالتے ہیں جبکہ یہ لوگ خود عالمی ڈکٹیٹر ہیں۔ اور ہم اس وجہ سے شام اور مغربی ایشاء میں موجود ہیں چونکہ اس خطے میں ظلم کے مقابل مقاومت اور مزاحمت کی تحریک پائی جاتی ہے۔ اسی سبب ہم وہاں گئے۔
لہذا آپ نے ملاحظہ کیا کہ اللہ کی توفیق اور مقاومت کی برکت سے اور اس امداد کے سہارے جو ہوئی، اور شامی فوج کی بے نظیر شجاعت کے سبب وہ دہشت گرد ٹولے نابود ہوگئے جنہیں سعودی، امریکی اور غربی ممالک کی حمایت حاصل تھی۔ اور صرف حمایت ہی نہیں بلکہ امریکہ اور اس کے مزدوروں،سعودی اور ان جیسے حکمرانوں نے  خود ان دہشتگردوں کو پروان چڑھایا تھا۔
الحمد للہ شامی فوج اور مقاومت نے ان پر غلبہ پایا اور انھیں شکست فاش دی۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15