Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193250
Published : 18/4/2018 16:34

شعبان،رمضان المبارک کی تیاری اور انتظار کا مہینہ ہے: رہبر انقلاب

ہمیں ہمیشہ یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ وہ فرصتیں جو خداوند عالم ہمیں عنایت کرتا ہے ہمیں ان سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیئے۔ اور انھیں فرصتوں میں سے ایک ،یہی شعبان کا مبارک مہینہ ہے کہ جو دعاؤں کا مہینہ ہے، مناجات کا مہینہ ہے،توسل کا مہینہ ہے،انتظار کا مہینہ ہے۔

ولایت پورٹل: ہمیں ہمیشہ یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ وہ فرصتیں جو خداوند عالم ہمیں عنایت  کرتا ہے ہمیں ان سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیئے۔ اور انھیں فرصتوں میں سے ایک ،یہی شعبان کا مبارک مہینہ ہے کہ جو دعاؤں کا مہینہ ہے، مناجات کا مہینہ ہے،توسل کا مہینہ ہے،انتظار کا مہینہ ہے اور اللہ کی ایک دوسری نعمت رمضان کا مبارک مہینہ  بھی ہے کہ جو جلد آنے والا ہے اور ہمارے لئے نہایت مناسب ہے کہ ہم شعبان کے اس مہینہ میں خود کو رمضان المبارک کے واسطے تیار کرلیں۔رمضان، اللہ کی ضیافت کا مہینہ ہے اور اللہ تعالیٰ کی زیارت اور اس کی بارگاہ میں حاضر ہونے کے لئے ہمیں کچھ خاص تیاریوں کی ضرورت ہے۔لہذا ہمیں یہ آمادگیاں اور تیاریاں اپنے وجود میں پیدا کرنا ہے ۔میرے پیارے جوانو! آپ لوگوں کا کام ہم جیسوں سے بہت آسان ہے،جوان اپنے پاک دلوں کے سبب ،صاف دلوں کے سبب اور گذر زمان کے ساتھ ساتھ جو آلودگیاں انسان کے دامن گیر ہوجاتی ہیں وہ آپ جوانوں سے ابھی دور ہے آپ لوگوں میں  زیادہ آمادگی اور تیاری پائی جاتی ہے لہذا آپ جوان ان سب چیزوں کی قدر جانیں ،ان خصوصی تیاریوں کی،شعبان کے مبارک مہینہ میں ان دعاؤں کی اور خاص طور پر اس مناجات کی،ایسی مناجات کہ جو آئمہ علیہم السلام سے نقل ہوئی ہے ۔چنانچہ میں نے ایک مرتبہ امام خمنی(رح) سے سوال کیا کہ اہل بیت علیہم السلام سے منقول اور منسوب دعاؤں میں آپ سب سے زیادہ کس دعا سے مانوس ہیں تو آپ نے فرمایا تھا کہ مناجات شعبانیہ اور دعائے کمیل، ان دونوں دعاؤں کو امام خمینی(رح)،وہ مرد خدا،تجربہ کار عارف، راہ عمل میں ہمیشہ پیش پیش رہنے والے،  ان دو دعاؤں کو خصوصی طور پر پڑھتے تھے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16