Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193265
Published : 19/4/2018 10:40

اسلام دشمن طاقتیں اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں:رہبر معظم

رہبر معظم فرمایا:ہم اس وقت ایک ایسی جنگ کی حالت میں ہیں جس میں ایک طرف اسلامی جمہوری نظام ہے اور دوسری طرف اسلام دشمن قوتوں کا بڑا محاذ ہے۔

ولایت پورٹل:بدھ کو تہران میں، ایران کے محکمہ انٹیلیجنس ادارے کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے فرمایا دشمن محاذ کی جاسوس تنظیمیں اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے باوجود اب تک ایران کے خلاف کوئی اہم کارروائی نہیں کرسکیں، رہبر معظم نے اسلامی جمہوریہ نظام کے خلاف مقابل محاذ کی ایران دشمن پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:ہم اس وقت ایک ایسی جنگ کی حالت میں ہیں جس میں ایک طرف اسلامی جمہوری نظام ہے اور دوسری طرف اسلام دشمن قوتوں کا بڑا محاذ ہے،آپ نے فرمایا کہ ہمارے حریفوں کی جاسوسی تنظیمیں اس جنگ میں بنیادی کردار ادا کررہی ہیں،آپ نے مزید فرمایا کہ اگر اس جنگ میں ہم نے غفلت سے کام لیا اور اس کو معمولی سمجھا تو مغلوب ہوجائیں گے اور ہم پر وار کیے جانے لگیں گے،رہبر معظم نے انٹیلیجنس کی پیچیدہ جنگ کے پہلووں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس جنگ میں، دراندازی، خفیہ اطلاعات کی چوری، فیصلہ کرنے والوں کے اندازوں کو بدلنے، عوام کے اعتقادات کو تبدیل کرنے، اقتصادی اور مالی بحران پیدا کرنے اور سیکورٹی کے مسائل کھڑے کرنے سمیت انواع و اقسام کے طریقوں اور روشوں سے کام لیا جاتا ہے،ایران کے زرمبادلہ کے بازار میں پیدا ہونے والے حالیہ مسائل کا ذکر کرتے ہوئے رہبر معظم نےفرمایا کہ ان مسائل کا بغور جائزہ لینے سے معلوم ہوتاہے کہ اس میں بیرونی طاقتوں اور ان کی انٹیلیجنس ایجنسیاں ملوث ہیں،آپ نے انٹیلیجنس ادارے کے کارکنوں سے کہا کہ اس جنگ میں دشمن محاذ کی سازشوں کا پوری استقامت سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے اور انٹیلیجنس ادارے کو فیصلہ کن کردار ادا کرنا چاہئے، رہبر معظم نے ایرانی انٹیلیجنس کے کارکنوں سے خطاب کرتےہوئے انقلابی اقدامات، محکمہ انٹیلیجنس کی انقلابی ماہیت کے تحفظ، مستقبل پر نظر رکھتے ہوئے طویل المیعاد منصوبہ بندی اور انتہائی دقیق انٹیلیجنس تحقیقات اور تجزیئے کو دشمن محاذ کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اقدامات اور سازشوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کےلئے نہایت موثر قرار دیا۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15