Tuesday - 2018 مئی 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193627
Published : 8/5/2018 6:5

یمنی صدارتی محل پر آل سعود کی بمباری

آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعا میں صدارتی محل پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔
ولایت پورٹل:المیسرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے اسرائیلی حمایت یافتہ جنگی جہازوں نے صنعا کے مرکزی علاقے التحریر پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری شہید یا زخمی ہوگئے ہیں،المیادین کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی حمایت یافتہ سعودی لڑاکا طیاروں نے صنعا میں صدارتی محل پر بھی بمباری کی ہے،انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے،یاد رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نہتے یمنی مسلمانوں پر بے دریغ ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے،کلسٹر بموں میں شامل دھماکہ خیز مواد کے حامل اجزا، ایک بڑے علاقے میں پھیل جاتے ہیں اور اکثر اوقات وہ پھٹ نہیں پاتے جو پھر بعد میں بارودی سرنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو جنگ کے بعد بھی عام شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 مئی 22