Tuesday - 2018 مئی 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193674
Published : 12/5/2018 5:2

پاکستان میں تعینات امریکی سفارتکاروں پر بھی جوابی سفری پابندی عائد

حکومت پاکستان نے امریکا کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے بعد امریکی سفارتکاروں پر جوابی پابندیاں عائد کر دیں۔
ولایت پورٹل:پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے امریکی سفارت خانے کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود امریکی سفارتکاروں کو سفر کرنے سے پہلے حکومت پاکستان سے اجازت لینی ہو گی،اس کے علاوہ پاکستانی ہوائی اڈوں پرامریکی سفارتکاروں کےسامان کو ویانا سفارتی کنونشن کے آرٹیکل ستائیس کے تحت سخت نگرانی سے گزرنا ہو گا کیونکہ اس آرٹیکل کے تحت سامان کو اسکیننگ کے عمل سے استثنی حاصل نہیں ہے،پاکستان کی جانب سے امریکی سفارتکاروں پر لگائی گئی پابندیوں کا اطلاق گیارہ مئی سے ہو گا، اس کے ساتھ ساتھ وزارت خارجہ نے اپنے خط میں ہدایت کی ہے کہ امریکی سفارتکار پاکستانی اعلٰی حکام اور غیر ملکی سفارتکاروں سے قواعد کے مطابق ہی ملاقاتیں کریں،واضح رہے کہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع  کردیا گیا، جس کے بعد پچیس میل سے زائد سفر کرنے سے پہلے پاکستانی سفارتکاروں کو تحریری طور پر امریکی حکام سے اجازت لینی ہو گی۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 مئی 22