Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193677
Published : 12/5/2018 5:37

امریکہ کی تقلید کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات نے بھی ایران پر پابندیاں عائد کردیں

متحدہ عرب امارات نے اسلام دشمن امریکہ کی اندھی تقلید کرتے ہوئے 3 ایرانی کمپنیوں اور 6 اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کردیں ہیں۔

ولایت پورٹل:متحدہ عرب امارات نے کل رات ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن کمپنیوں اور شخصیات پر امریکہ نے پابندی عائد کی  ہیں ، متحدہ عرب امارات نے بھی انھیں اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے،امریکہ کی وزارت خزانہ نے کل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ساتھ رابطوں کے بہانے 3 ایرانی کمپنیوں اور 6 اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کیں،امریکہ کی جانب سے یہ پابندیاں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کے صرف 2 روز بعد عائد کی گئیں،امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کو جوہری معاہدے سے علیدگی کا اعلان کیا تھا جس کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19