Sunday - 2018 مئی 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193681
Published : 12/5/2018 6:5

فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر صیہیونی فوجیوں کا حملہ؛ 1 فلسطینی جوان شہید،170 زخمی

فلسطینیوں کے ہفتہ وار واپسی مارچ کا سلسلہ جاری ہے اور ہزاروں فلسطینیوں نے مسلسل ساتویں جمعے کو بھی غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے قریب مظاہرے کئے۔
ولایت پورٹل:فلسطین انفار میشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے واپسی مارچ میں شریک فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک فلسطینی شہید اور ایک سو ستر زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کے نشانہ بازوں نے غزہ البریج ٹاؤن میں ایک فلسطینی بچے کے سر میں گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا،اسی دوران اطلاعات ہیں کہ فلسطینی نوجوانوں نے فلم بنانے والے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایاماسرائیل کے ناجائز وجود کے قیام کی برسی، یوم نکـبت کی آمد سے قبل غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر جھڑپیں تیز ہو گئی ہیں،پچھلے سات ہفتے سے جاری واپسی مارچ پر اسرائیل کی بربریت میں چون فلسطینی شہید اور نو ہزار سے زائد زخمی ہو گئے۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 مئی 20