Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193694
Published : 13/5/2018 8:39

اتحاد،یکجہتی اور علمی پیشرفت عالم اسلام کی اہم ضرورت ہے:رہبر معظم

دنیائے اسلام کو علم کے تمام شعبوں میں سنجیدگی کے ساتھ ترقی اور پیشرفت کی ضرورت ہے۔

ولایت پورٹل:رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے " علوم اسلامی کی پیدائش اور فروغ میں شیعہ کردار پر مبنی "  بین الاقوامی اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں  اتحاد ، یکجہتی اور علمی پیشرفت و ترقی کو عالم اسلام کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے فرمایا: آج دنیائے اسلام کو علم کے تمام شعبوں میں سنجیدگی کے ساتھ ترقی اور پیشرفت کی ضرورت ہے،رہبر معظم نے عالم اسلام میں جاری بیداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مغربی ممالک کی طرف سے اسلامی بیداری کو روکنے کے باوجود دنیا میں لوگوں کا رجحان اسلام کی طرف بڑھ رہا ہے جو تابناک مستقبل کا مظہر ہے،رہبر معظم نے مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی دشمن کی دیرینہ سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج مسلمانوں کو ایکدوسرے کے قوی نقاط کو پہچان کر ان سے اسلامی  اتحاد اور تعاون کو فروغ دینے میں مدد لینی چاہیے،رہبر معظم نے اسلامی تاریخ میں اسلامی اور طبیعی علوم کے فروغ اور سربلندی کے سلسلے میں شیعوں کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلام کے فروغ میں شیعہ آثار نے اہم اور گرانقدر حصہ ادا کیا ہے اور امت مسلمہ کو ان آثار کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ آثار امت مسلمہ کے لئے افتخار اور یکجہتی کا باعث بنیں گے،رہبر معظم نے عالمی سامراجی طاقتوں کی منہ زوری  اور عالم اسلام کے خلاف ان کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: بہت سے اسلامی ممالک کے حکمراں  عالمی سامراجی طاقتوں کی پیروی اور ہمراہی کرکے عالم اسلام کو نقصان پنہچا رہے ہیں اور ہمیں اس صورتحال کو علمی پیشرفت اور ترقی کے ذریعہ تبدیل کرنا چاہیےاورعالم اسلام کو ایک بار پھر انسانی تمدن کی بلندیوں تک پہنچانا چاہیے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16