Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193701
Published : 13/5/2018 10:0

افغانستان میں فوج اور طالبان کے درمیان خونریز تصادم

طالبان اور سیکیورٹی فورسز جھڑپوں میں 16افغان اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ45 طالبان بھی مارے گئے اور40 سے زائد طالبان بھی زخمی ہوئے.

ولایت پورٹل:افغان وزارت دفاع کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے گذشتہ رات فراہ شہر پر حملہ کیا تھا،ذرائع نے مزید بتایا کہ طالبان اور سیکیورٹی فورسز جھڑپوں میں 16افغان اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ45 طالبان بھی مارے گئے اور40 سے زائد طالبان جھڑپوں میں زخمی ہوئے طالبان نے بھی جھڑپوں کی تصدیق کردی ہے،دوسری جانب صوبائی کونسل کے سربراہ فرید بختاور کا کہنا تھا کہ رات گئے ضلع بالا بلوک میں مسلح دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن کو گھیرے میں لے کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں معتدد پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے،ان کا کہنا تھا کہ فراہ شہر میں ہی کیے جانے والے طالبان کے دوسرےحملے میں بھی معتدد پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ واقعے کے بعد حملہ آور اپنے ہمراہ ہتھیار اور دیگر سیکیورٹی آلات بھی ساتھ لے گئے،واضح رہے کہ صوبہ فراہ  میں چند ماہ  سے دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19