Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193719
Published : 14/5/2018 7:54

ایشیائی ممالک آپسی تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دیں:رہبر معظم

رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایشیائی ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ولایت پورٹل:ایران کا دورہ کرنے والے سری لنکا کے صدر میتھری پالا سیری سینا نے اتوار کی شام تہران میں رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی،اس موقع پر رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایشیائی ملکوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کریں اور ہاہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں،رہبر معظم نے ایران اور سری لنکا کے درمیان دیرینہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہو‏ئے فرمایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین کی موجودہ سطح پائی جانے والی گنجائش سےکہیں کم ہے،آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کی علمی اور تحقیقی ترقی کو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کا مناسب ذریعہ قرار دیا،آپ نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سری لنکا کے ساتھ دوستی اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے اور اس حوالے سے طے پانے والے سمجھوتوں پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جانا چاہیے،سری لنکا کے صدر میتھری پالا سیری سینا نے اس موقع پر اپنی حکومت اور سری لنکا کے عوام کی جانب سے پرجوش سلام پہنچاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہو گا،انہوں نے کہا کہ ایران فنی، سائنسی اور علمی لحاظ سے ایک ترقی یافتہ ملک ہے اور سری لنکا کی حکومت، اس سلسلے میں ایران کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی خواہاں ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16