Thursday - 2018 مئی 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193720
Published : 14/5/2018 8:3

پاکستان میں’’یوم مردہ باد امریکا ‘‘

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ’’یوم مردہ باد امریکا ‘‘ریلی کے شرکا نے امریکا اور اسرائیل مخالف نعروں پر مبنی بینرز ، پلے کارڈز اور پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔
ولایت پورٹل:پاکستان بھر میں کل مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ’’یوم مردہ باد امریکا ‘‘ریلی نکالی گئی جس میں امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے گئے،علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں نکالی گئی اس ریلی میں دیگر جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان عوامی تحریک، آل پاکستان سنی تحریک، سنی اتحاد کونسل، اصغریہ آرگنائزیشن، ہیت آئمہ مساجد، ذاکرین امامیہ، مجلس علماء شیعہ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شرکائے ریلی نے بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور وہ مسلسل امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے،سی بریز چورنگی کے قریب شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے بتایا کہ یونائٹڈ اسٹیٹس آف امریکہ عالمی سامراج ہے، جو دیگر ممالک اور خاص طور پر مسلمان و عرب ممالک اور تیسری دنیا کے ممالک میں مداخلت کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے، پوری دنیا میں جنگوں کی آگ بھڑکانے میں، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے کی تیاری اور فروخت میں، دہشتگردوں کے ذریعے عدم استحکام اور قتل عام میں امریکی حکومتیں اور اس کے ادارے ہی ملوث ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پوری دنیا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فیصلہ سنا دیا کہ مقبوضہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت مان لینے اور وہاں اپنا سفارتخانہ منتقل کرنے کا امریکی حکومتی فیصلہ ناجائز و غیر قانونی ہے، لیکن اس کے باوجود پوری دنیا کی رائے کو پاؤں تلے روندتے ہوئے ٹرمپ حکومت اپنے اس انسانیت دشمن، اسلام دشمن، عرب دشمن فیصلے پر ڈھٹائی سے قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی امریکی حکومتوں نے پاکستانی قوم کی تذلیل و توہین کی ہے اور صدر ٹرمپ اور انکے دیگر حکومتی اہلکاروں نے پاکستان کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے،انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے بڑے منظم طریقے سے فلسطین کی دوست حکومتوں اور تنظیموں کو نشانہ بنایا ہے اور ان ملکوں پر جنگیں مسلط کی اور کروائی ہیں، تاکہ فلسطین پر ناجائز قبضہ کرنے والے اسرائیل کو بچا سکے۔ انکا کہنا تھا کہ اسرائیل نے نہ صرف فلسطین، بلکہ لبنان اور شام کے علاقوں پر بھی ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، لیکن امریکہ اور اس کے اتحادی انٹرنیشنل لاء کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیگر ممالک میں جارحیت کر رہے ہیں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام تر مشکلات کا ذمہ دار بھی امریکہ اور اس کے بعض اتحادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی سے براستہ ایران تجارت کرکے جو زرمبادلہ کما سکتا تھا، وہ بھی امریکہ اور اس کے بعض اتحادی ممالک کی بلیک میلنگ کی وجہ سے نہیں کما سکا، اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان سمیت عالم اسلام و عرب اور تیسری دنیا کے ممالک امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی دھمکیوں اور بلیک میلنگ کو جوتے کی نوک پر رکھ کر آزاد ہوکر اپنی پالیسیاں بنائیں اور حقیقی معنوں میں خودمختاری حاصل کریں،یوم مردہ باد امریکہ ریلی کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے گئے۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 مئی 24