Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193721
Published : 14/5/2018 8:10

افغانستان میں دہشتگردانہ حملہ؛9 افراد ہلاک،30 زخمی

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں کسٹم فنانس ڈپارٹمنٹ کی عمارت پردہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔


ولایت پورٹل:فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطاقبق افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں کسٹم فنانس ڈپارٹمنٹ کی عمارت پر دہشت گردوں  کی طرف سے کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے،افغان حکام کے مطابق مسلح افراد نے کسٹم کے فنانس ڈپارٹمنٹ کی عمارت پر فائرنگ کی، سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم اس دوران ایک خودکش حملہ آور نے عمارت کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا،گورنر ننگر ہار کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان کئی گھنٹے تک مقابلہ ہوا جبکہ حملہ آوروں کی تعداد کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16