Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193722
Published : 14/5/2018 8:17

عرب ممالک ایران اور ترکی کے ساتھ مصالحت کریں:بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر اور مصر کے ممتاز سیاستداں محمد البرادعی نے عرب ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ ایران اور ترکی کے ساتھ مصالحانہ رویہ اختیار کریں اور کشیدگی کو فروغ دینے سے پرہیز کریں ۔

ولایت پورٹل:بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر اور مصر کے ممتاز سیاستداں محمد البرادعی نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں عرب ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ ایران اور ترکی کے ساتھ  مصالحت کریں اورعرب ممالک کو ایران اور ترکی کے ساتھ کشیدگی ختم کردینا چاہیے،البرادعی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عرب ممالک میں شدید اور پیچیدہ اختلافات رونما ہوگئے ہیں،عربوں کے باہمی اختلافات نے غیرعرب ہمسایہ ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،البرادعی نے کہا کہ جنگ طلبی سے بحران مزید بڑھتے ہیں مذاکرات کے ذریعہ مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کرنا چاہیے اور عرب ممالک کو دوسروں کے ایجنڈے پر کام کرنے کے بجائے حکمت عملی سے کام لینا چاہیے البرادعی نے کہا کہ میں عرب ممالک کے ترکی اور ایران کے ساتھ اختلافات کی کہرائی سے آگاہ ہوں،میں جانتا ہوں ترکی اور مصر کے درمیان شدید اختلاف ہے،سعودی عرب کا ایران کےساتھ اختلاف ہے لیکن ان اختلافات کو ختم کرنے کے لئے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے اور باہمی اختلافات کو جنگ کے بجائے مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12