Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193725
Published : 14/5/2018 8:52

عراقی انتخابات میں حشد الشعبی کا پلڑا بھاری

عراقی انتخابات کے ابتدائی نتائج سے واضح ہورہا ہے کہ حشد الشعبی اور ان کی اتحادی جماعتوں نے میدان مارلیا۔
ولایت پورٹل:عراق میں ہورہے انتخابات میں عراقی وزیر اعظم العبادی کا الائنس النصر اس وقت دیگر تمام الائنسز سے آگے ہے جبکہ دوسرے نمبر پر الفتح الائنس دیکھائی دے رہاہے اور یہ الائنس بھی حشد الشعبی کے اتحادیوں میں شمار ہوتا ہے،اس وقت تک مختلف صوبوں میں مختلف الائنسز میں زبردست قسم کا مقابلہ دیکھائی دیتا ہے لیکن عام طور پر اگر دیکھا جائے تو مندرجہ ذیل الائنسز سب سے آگے دیکھائی دیتے ہیں النصر سائرون، الفتح، دولة قانون، الحکمة،کہا جارہا ہے کہ اگلے وزیر اعظم کے لئے نمایاں امیدوار موجودہ وزیرعظم حیدرالعبادی اور ہادی عامری دیکھائی دیتے ہیں جبکہ بعض کے نزدیک اس دوڑ میں سابق وزیر اعظم نوری مالکی بھی شامل ہیں،واضح رہے کہ ہادی عامری کو حشد الشعبی کے انتہائی قریب سمجھا جاتا ہے جبکہ حیدر العبادی بھی حشد الشعبی کے لئے قابل قبول امیدا وار ہیں،واضح رہے کہ ابھی تک انتخابات کے مکمل نتائج سامنے نہیں آئے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21