Tuesday - 2018 مئی 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193727
Published : 14/5/2018 9:13

امریکی سفارتخانہ کے بیت المقدس میں منتقل ہونے کے خلاف اٹلی اور اردن میں مظاہرے

عالمی برادری کا ماننا ہے امریکی سفارت خانہ اسرائیل سے بیت المقدس منتقل کرنا بیت المقدس کواسرائیلی شہر تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا۔
ولایت پورٹل:اٹلی کے شہروں میلان اور باپلیس میں فلسطینیوں کی حمایت میں لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پرآئی اورامریکہ مخالف نعرے بازی کی ،مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے،ادھر اردن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا،مظاہرین کی تعداد ہزاروں میں بتائی گئی ہے،امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ 14 مئی2018  کو وہ اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرے گا،اسرائیلی پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششیں متاثر ہو سکتی ہیں، یاد رہے کہ بیت المقدس فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازع کی اہم ترین وجہ ہے،دونوں بیت المقدس کو اپنے لیے اہم ترین قرار دیتے ہیں،عالمی برادری کا ماننا ہے امریکی سفارت خانہ اسرائیل سے بیت المقدس منتقل کرنا بیت المقدس کواسرائیلی شہر تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں امریکی فیصلے کے خلاف ایک قرارداد پیش کی گئی تھے،اس قرارداد کے حق میں 128 ووٹ اور مخالفت میں محض دو ووٹ ڈالے گئے تھے۔ 35 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 مئی 22