Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193728
Published : 14/5/2018 9:37

پاکستان میں اب امریکی راج کا دور ختم ہو گیا ہے:متحدہ مجلس عمل کے سربراہ

لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں متحدہ مجلس عمل کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں اب امریکی راج کا دور ختم ہو گیا ہے۔

ولایت پورٹل:متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک سے عالمی قوت کی بالا دستی کی سیاست کو ختم کرنے کی ضرورت ہے،متحدہ مجلس عمل پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کا عہد کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن و امان آج بڑا مسئلہ ہے، امت مسلمہ کو جنگوں کا ایندھن بنایا جا رہا ہے، افغانستان، شام، یمن سمیت ہر جگہ جنگ جاری ہے، ایران اور سعودی عرب کو لڑانے کی باتیں ہو رہی ہیں، یہ جنگیں کون کروا رہا ہے، امریکہ کروا رہا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب تک اتحاد نہیں ہوگا، دنیا میں امن نہیں ہوسکتا، تہذیب ہر قوم کی پہچان ہوا کرتی ہے، آج ہماری تہذیب پر مغرب نے یلغار کر دی ہے، ہماری سیاست کو اقوام متحدہ کنٹرول کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت پر آئی ایم ایف کا قبضہ ہوتا جا رہا ہے، ہمارا بجٹ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک بناتا ہے، ہمارا دفاع بین الاقوامی معاہدوں میں جکڑا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے یہ نیا قانون پاکستان میں آرہا ہے، یہ کیسی آزاد ریاست ہے، جہاں قرآن کا قانون نہیں، مغربی قانون ہے، موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں پاکستان آزاد ریاست نہیں کہلا سکتا، قائداعظم نے مغربی نظام معیشت کو مسترد کر دیا تھا، کامیاب معیشت چاہتے ہو تو قرآن کے اصول اپنانا ہوں گے، ہم قرآن کی بات کریں تو کہتے ہیں، دقیانوسی باتیں کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جنس تبدیل کرنے کے قانون کو ہم تسلیم نہیں کرتے، ہمارے دینی مدارس ہماری تہذیب کے محافظ ہیں، ہمارے مدارس آج مغرب کا نشانہ ہیں، سرکاری تعلیمی اداروں کو سیکولرائز کیا جا رہا ہے، مخلوط نظام تعلیم ہمارے معاشرے کیلئے ناقابل قبول ہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا بہت خون بہہ چکا ہے، دینی رہنما تعاون نہ کرتے تو فوج اکیلی امن قائم نہیں کرسکتی تھی، ملک میں رہنا ہے تو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا ہوگا،ایم ایم اے کے سربراہ نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدوں کے ذریعے ہمیں جکڑا جا رہا ہے، آج امت مسلمہ لہو لہان ہے، یہ سب امریکا اور مغربی طاقتوں کی سازش ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22