Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193745
Published : 15/5/2018 5:15

اگرصیہونی جارحیت کی تکرار ہوئی تو اس غاصب ریاست کے قلب کو نشانہ بنائیں گے:سید حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کی تکرار ہوئی تو صیہونی حکومت کے مرکز پر نشانہ بنایا جائے گا۔

ولایت پورٹل:حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ پیر کی شام میں جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں حزب اللہ کے ایک کمانڈر شہید سید ذوالفقار کی دوسری برسی پر ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھےجہاں انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی شام کی عوام اور فوج کا کارنامہ ہے،انھوں نے کہا کہ شام کے اتحادیوں کواس کامیابی میں مشارکت کا شرف حاصل ہے،سید حسن نصراللہ نے کہا کہ چند روز قبل جولان میں صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر میزائلی حملوں سے صیہونی حکومت کے خلاف جنگ کا ایک نیا مرحلہ شروع ہوگیا ہے،انھوں نے غاصب صیہونی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا کہ اگر صیہونی جارحیت کی تکرار ہوئی تواس غاصب حکومت کے قلب کا نشانہ بنایا جائے گا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19