Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193749
Published : 15/5/2018 5:45

عراقی فضائیہ نے انتخابات میں رخنہ ڈالنے کے داعشی منصوبہ کو ناکام بنا دیا

عراقی فضائیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے تعاون سے شام میں داعش کے کئی ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔

ولایت پورٹل:عراقی فضائیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے تعاون سے شام میں داعش کے کئی ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد داعشی دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں،عراقی حکام کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے سرحد پارسے پارلیمانی انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشنوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی،تفصیلات کے مطابق عراقی لڑاکا طیاروں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے تعاون سے شام کے علاقے البوکمال میں موجود داعشی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کرکے کئی شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے،عراقی حکام کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گرد بغداد اورصوبہ نینوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کرچکے تھے جسے مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا ہے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12