Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193752
Published : 15/5/2018 6:16

یمنی فوج کا سعودی آرامکو آئیل کمپنی کی تنصیبات پرمیزائل حملہ

یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں آرامکو آئیل کمپنی کی تنصیبات پر بدر ایک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:العالم نیوزچینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج نے گذشتہ دو روز کے اندر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب کےفوجی اڈوں پر اپنے حملے میزائلی حملے تیز کردئے ہیں،یمنی فوج نے پیر کی صبح بھی جیزان میں ہی ایم بی سی فوجی اڈے اور الغاویہ علاقے میں فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا یاد رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ جاری رہنے کے بعد بھی یمن کی دفاعی قوت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے،سعودی عرب  نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کررکھے ہیں جو بدستور جاری ہیں۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16