Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193781
Published : 16/5/2018 16:26

اسرائیل کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے: مسلح افواج کی مشترکہ کمان

اس بیان میں یہ بھی تاکید ہوئی ہے کہ غاصب اسرائیل کا یہ جرم مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا سبب بنے گا اور مظلوموں کی امداد کا ذریعہ بھی اور وہ دن دور نہیں ہے کہ جب اسرائیل کی بساط لپیٹ دی جائے گی اور یہی اللہ تعالٰی کا حتمی وعدہ ہے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان نے امریکہ کے شیطان دماغ صدر ٹرمپ  کے اس فیصلہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں اس نے اپنے سفارتی عملہ کو تل ابیب سے قدس منتقل کیا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ: امریکہ کا فتنہ انگیز فیصلہ اور شہر قدس کو غاصب صہیونیوں کے مرکز کی حیثیت سے قبول کرنے کے سبب ایک بار پھر خطہ میں امریکہ کی طرف سے بدامنی پھیلانے کی امریکی سازش ہے۔
اس بیان میں یہ بھی آیا ہے کہ: ٹرمپ کا یہ گستاخانہ اقدام اس دن عمل میں آیا کہ جس غاصب و جعلی اسرائیل کے ناپاک وجود کو ۷۰ برس ہوا چاہتے تھے لیکن ان کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اور اس سے غاصب اسرائیل کی جڑیں مزید کھوکھلی ہونگی اور فلسطین کے شہیدوں جوان بوڑھے،مردو اور عورتوں کا پاک خون ضرور رنگ لائے گا اور اس سے فلسطینی قوم کا عزم مزید مستحکم ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان  کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان میں اس جانسوز حادثے پر عالمی برادری اور خاص طور پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی ایک جرم کے طور پر ذکر کی گئی ہے چونکہ اسی خاموشی کے سبب فلسطین کے مظلوم عوام پر یلغار کی گئی اور 60 لوگ موت کی آغوش میں سوگئے جبکہ ہزاروں لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔
اس بیان میں یہ بھی تاکید ہوئی ہے کہ غاصب اسرائیل کا یہ جرم مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا سبب بنے گا اور مظلوموں کی امداد کا ذریعہ بھی  اور وہ دن دور نہیں ہے کہ جب اسرائیل کی بساط لپیٹ دی جائے گی اور یہی اللہ تعالٰی کا حتمی وعدہ ہے۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21