Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193791
Published : 16/5/2018 18:45

رمضان المبارک میں ہر نماز کے بعد پڑھی جانے والی دعا

پس اے احسان کرنے والی ذات ! تجھ پر کسی کا احسان نہیں ہے۔تو ان لوگوں کے ہمراہ جن پر تونے احسان کیا ہے میری گردن کو بھی جہنم کی آگ سے چھڑا کر مجھ پر احسان فرما۔ اور اپنی بے پناہ رحمت کے صدقہ میں مجھے جنت میں داخل فرما۔ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

ولایت پورٹل: یا عَلِی یا عَظیمُ یا غَفُورُ یا رحیمُ أنْتَ الرَّبُّ العظیمُ الَذی لیس کَمِثْلِهِ شَی ءٌ و هُوَ السَّمیعُ الْبَصیرُ وَ هذا شَهْرٌ عَظَّمْتَهُ و کَرَّمْتَهُ و شَرَّفْتَهُ و فَضَّلْتَهُ عَلَی الشُّهُورِ و هُوَ الشَّهْرُ الَّذی فَرَضْتَ صِیامَهُ عَلَی و هُوَ شَهْرُ رَمَضانَ الَّذی أَنْزَلْتَ فِیهِ الْقُرانَ هُدی لِلنّاسِ و بَیناتٍ مِنَ الْهُدی و الْفُرْقانِ و جَعَلْتَ فیهِ لَیلَةَ الْقَدْرِ و جَعَلْتَها خَیرا من أَلْفِ شَهْرٍ فَیاذَ الْمَنِّ و لا یمَنُّ عَلَیکَ مُنَّ عَلَی بِفَکاکِ رَقَبَتی مِنَ النّارِ فیمَنْ تَمُنُّ عَلَیه وَ أَدْخِلْنی الْجَنَّة بِرَحْمتِکَ یا أرْحَم الرّاحِمِینَ۔
ترجمہ:اے عظمت والی ذات، اے بزرگوار، اے بخشنے والی اور مہربان ذات!تو ہی بڑائی والا پروردگار ہے اورجس کے جیسی کوئی دوسری شئی نہیں ہے اورجو سننے اور دیکھنے والا ہے۔اوریہ وہ مہینہ ہے  جسے تو نے عظمت اور بزرگی دی ہے اور دوسرے مہینوں پر اسے کرامت اور شرف دیا ہے اور یہ وہ مہینہ ہے جس کے روزے  تونے مجھ پر فرض کئے ہیں۔یہ وہی رمضان کا  مہینہ ہے جس میں تو نے قرآن کو لوگوں کی ہدایت، اور ہدایت کے راستے کی نشاندہی اور حق کو باطل سے ممتاز کرنے کیلئے نازل کیا ہے اور شب قدر کو اسی مہینے میں قرار دیا ہے اور اسے ہزار مہینوں پر فضیلت دی ہے۔ پس اے احسان کرنے والی ذات ! تجھ پر کسی کا احسان نہیں ہے۔تو ان لوگوں  کے ہمراہ جن پر تونے احسان کیا ہے میری گردن کو  بھی جہنم کی آگ سے چھڑا کر مجھ پر احسان فرما۔ اور اپنی بے پناہ رحمت کے صدقہ میں مجھے جنت میں داخل فرما۔ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16