Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193797
Published : 17/5/2018 3:57

اسرائیل مشرق وسطی میں امن قائم نہیں ہونے دیتا:اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ویڈیو پیغام میں بیت المقدس میں اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی وجہ سے امن و امان قائم نہیں ہوسکا۔

ولایت پورٹل:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے یہ بات اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہی، جس میں ان کا کہنا تھا اسرائیل کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکا،اقوام متحدہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی دہشت گردی کی تحقیقات کرے،ملیحہ لودھی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی دفاعی افواج نے نہتے فلسطینی بزرگ، خواتین اور بچوں کو یہاں تک کہ معذور افراد کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا، جو انتہائی المناک ہے،خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف مشرقی یروشلم کی سرحد پر ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی عوام مظاہرہ کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے، جس پر صیہونی افواج کی جانب سے مظاہروں کو روکنے کےلیے وحشیانہ طور پر طاقت استعمال کیا گیا ہے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12