Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193798
Published : 17/5/2018 4:4

ہندوستان میں زیر تعمیر پل گرنے نے18 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی

ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں زیر تعمیر پل گرنے سے کم سے کم 18 افراد ہلاک اور50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ولایت  پورٹل:ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں زیر تعمیر پل گرنے سے کم سے کم 18 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں تاہم اب بھی کئی افراد پل تلے دبے ہوئے ہیں،جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،رپورٹ کے مطابق بنارس میں کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے تعمیر ہونے والے فلائی اوور کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجہ میں اس کے نیچے میں گزرنے والی سواریاں اور افراد ملبے تلے دب گئے،ذرائع نے اب تک 18 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16